ورکرز کنفیڈریشن اور ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے مطالبات کی منظوری
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ورکرز کنفیڈریشن اور ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مطالبات کی عابد شیر علی نے منظوری دیدی۔ اس موقع پر راؤ ضمیر الدین چیف ایگزیکٹو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی بھی موجود تھے، وفدکی نمائندگی بزرگ مزدور راہنماء خورشید احمد مرکزی جنرل سیکرٹری نے کی۔ رانا عبدالشکور، ظفر متین، حاجی یونس کمبوہ، ساجد کاظمی، چودھری مقصود، چودھری اقبال، ذاکر شاہ، سجاد احمد، ذوالقرنین شاہ، میڈیا کوآرڈینیٹر شفقت جاوید اور اسامہ طارق سیکرٹری ورکرز کنفیڈریشن بھی موجود تھے۔