’’پشاور سکول حملے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے‘‘ پرامن پاکستان کانفرنس میں مطالبہ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو روزہ پرامن پاکستان کانفرنس ہوئی۔ جس میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے لواحقین نے سکول پر حملے کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ شہداء کو مشترکہ طور پر نشان حیدر دیا جائے۔ رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ضرور جیتیں گے کمیشن نہ بنائے جانے پر کانفرنس میں مخالفانہ نعرے لگائے گئے۔ حاضرین نے سوال کیا کہ سانحہ صفورا پر انکوائری کمیشن بن سکتا ہے تو سانحہ آرمی پبلک سکول پر کیوں نہیں بن سکتا ہے۔