یوم تکبیر تجدید عہد کا دن ہے : مقصود گجر

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) PP-157 کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن PP-157 چودھری مقصود احمد گجر نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ میاں نوازشریف کی احسان مند رہے گی۔ اللہ کے فضل و کرم سے 28 مئی 1998ء کو میاں نوازشریف نے جس جرات اور دلیری کا مظاہرہ کیا وہ تاریخ کا اہم باب ہے۔ آج بھی پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور انشاء اللہ میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں معاشی دھماکے کی نوید سنائی گئی ہے۔