ہلال احمر پنجاب اور جی سی یو میں طلبہ کو طبی امداد فراہم کرنے کی ٹریننگ دینے کیلئے ایم او یو دستخط

لاہور(کامرس رپورٹر) ہلال احمر پنجاب اور جی سی یو کے درمیان باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں منعقد کی گئی سیکرٹری ہلال احمر پنجاب محبوب قادر شاہ اوروائس چانسلر جی سی یوپروفیسر ڈاکٹر خلیق الرحمان نے باہمی تعاون کے معاہدے پردستخط کیے۔ معاہدے کے تحت ہلا ل احمر پنجاب کے فرسٹ ایڈ ٹرینرز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء طالبات کو بم دھماکوں، زلزلے ، سیلاب، دل کے دورے یا کسی اونچی جگہ سے گر جانے کی صورت میں کی جانے والی ابتدائی امداد سکھائیں گے۔