ہائیکورٹ نے حج پالیسی کیخلاف درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی

ہائیکورٹ نے حج پالیسی کیخلاف درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سال2015 کی حج پالیسی کوکالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست واپس لئے جانے کی بنا پر نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے حج پالیسی مرتب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات کو مدنظر نہیں رکھا جس کی وجہ سے اس سال بھی حج مہنگا ہو جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ وزارت حج نے گذشتہ سال کی حج پالیسی کو ہی موجودہ سال کے لئے نافذ کر دیا ہے۔ جس پر عدالت نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تو پٹیشنر نے درخواست واپس لے لی۔