پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس گذشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر مختار احمد بھرت کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں پر سخت برہمی کا اظہار، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیوں کا سپیشل آڈٹ کرنے کا حکم دیدیا۔