پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کے اساتذہ اور طلباء کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ،

لاہور(خصوصی رپورٹر) سید پبلک سکول‘ نادر آباد‘ بیدیاں روڈ‘ لاہورکے طلبا اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے النور گرو پ آف سکولز اینڈ کالجز‘ رچنا ٹائون‘ گورنمنٹ ایم پی ای ہائی سکول‘ شاہدرہ‘ یونیک گرلز ہائی سکول‘ -19 طارق بلاک‘ نیو گارڈن ٹائون گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول‘ دیو سماج روڈ‘ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 525 تھی۔