نوازشریف کے جراتمندانہ فیصلے سے ملک ایٹمی طاقت بنا : ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے بروقت اور جرات مندانہ فیصلوں کی بدولت ہم اقوام عالم کی ساتویں اور امت مسلمہ کی پہلی ایٹمی قوت بن کر ابھرے ،پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا وزیراعظم محمد نوازشریف کے سر ہے۔28مئی یوم تکبیر پاکستان کے استحکام و دفاع اور وقار کا آئینہ دارہے یہ دن اس بات کی یاد دلاتاہے کہ ہر قیمت پر ملک اور قوم کا دفاع کیا جائے گا۔