منصوبوں میں عوامی رائے شامل کیے بغیر نظام کامیاب نہیں ہوسکتا : ڈاکٹر مجاہد کامران

لاہور(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ منصوبوں میں عوامی رائے شامل نہ ہو نظام کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اور پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان وژن2025 کے تحت یونیورسٹیوں میں قائم کئے جانے والی ینگ ڈویلپمنٹ کور کی پنجاب یونیورسٹی میں لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔