ممتاز شاعرہ سفینہ چودھری کے اعزاز میں محفل شعر و سخن کا انعقاد

لاہور (کلچرل رپورٹر) ممتاز شاعرہ کالم نگار، ادب سرائے لاہور کی جنرل سیکرٹری سفینہ چودھری کے اعزاز میں گزشتہ روز میانوالی میں محفل شعر و سخن کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میانوالی علم و ادب کا چراغ اور سنگلاخ پہاڑوں کے دیس میں شعر و سخن کا استعارہ بن کر ابھرا ہے۔ پسماندہ علاقوں میں ادب کی ترویج کرنے والے جہاد کر رہے ہیں۔ میانوالی محبت کرنے والے لوگوں کی زمین ہے جتنی محبت ملی ہے اس کو فراموش نہیں کر سکتی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بزم غالب لاہور خالد نقاش ایڈووکیٹ نے کہا سفینہ چودھری کئی حوالوں کا مجموعہ ہیں صحافت، ادب، ٹی وی، ریڈیو کمپیئرنگ میں خوب نام کما رہی ہیں۔ تقریب سے چیئرمین قلم برائے امن انوار حسین حقی نے بھی خطاب کیا تقریب کی شعری نشست میں پروفیسر گلزار بخاری، نذیر یاد، نذیر درویش، نورین یاسین، ڈاکٹر آصف مغل، طالب حسین عامر، زبیر ہاشمی، خالد نقاش، ایڈووکیٹ اور مہمان خصوصی سفینہ چودھری نے اپنے کلام سے نوازا۔