سکھر سے اسلام آباد جانیوالے پی آئی اے کے جہاز کا دوران پرواز انجن خراب لاہور ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

سکھر سے اسلام آباد جانیوالے پی آئی اے کے جہاز کا دوران پرواز انجن خراب لاہور ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور (خبرنگار) سکھر سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کو جہاز کا ایک انجن بند ہو جانے کے بعد پائلٹ نے ہنگامی بنیادوں پر ایک انجن کی مدد سے بحفاظت لاہور ائرپورٹ پر اتار لیا۔ مسافروں کو بعدازاں دوسری پرواز کے ذریعے اسلام آباد بھجوا دیا گیا۔ طیارے کیلئے کراچی سے انجن منگوا لیا گیا ہے آج تبدیل کر دیا جائے گا۔