سانحہ ڈسکہ: جماعت اسلامی نے سینٹ اور قومی اسمبلی میں تحاریک التوا جمع کرا دیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی نے سانحہ ڈسکہ کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ امیر جماعت سراج الحق نے سینیٹ میں، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے تحاریک التواء جمع کرائی ہیں۔ قومی اسمبلی کی تحریک پر ارکان اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب، شیر اکبر خان اور عائشہ سید نے بھی دستخط کئے ہیں۔