راشد رانا کے پراجیکٹ ’’میرا مشرق تمہارا مغرب‘‘ کی تقریب پذیرائی

لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہو بینالے فاؤنڈیشن کے زیراہتمام معروف آرٹس راشد رانا کے پراجیکٹ ’’میرا مشرق تمہارا مغرب ہے‘‘ کی تقریب پذیرائی گذشتہ روز لیڈی پارک میں منعقد ہوئی جس میں اٹلی کے سفیر اینڈراینو‘ سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ‘ معروف صحافی نجم سیٹھی اور آرٹس راشد رانا‘ عثمان خالد وحید اور قدسیہ راحیب سمیت آرٹ لورز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور بینالے فاؤنڈیشن کے چیئرمین عثمان خالد وحید نے اطالوی سفیر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور بینالے فاؤنڈیشن آرٹ کے فروغ کے لئے مزید کام کرتی رہے گی۔ راشد رانا نے کہا کہ میں نے اپنا پراجیکٹ پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کرایا ہے جس کا مجھے اچھا رسپانس ملا ہے۔ میں حکومت پنجاب‘ پی ایچ اے اور حبیب بنک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔