ذلت و رسوائی سے نجات کیلئے دین سے رشتہ مضبوط کرنا ہوگا : عبدالغفار روپڑی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالم اسلام دشمن کے نشانے پر ہے، ذلت و رسوائی سے نجات پانے کے لیے دین کے ساتھ رشتے کو مضبوط کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو محض کلمہ گو ہونے کے جرم میں بے شمار اذیتوں کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ کشمیر میں عرصہ قدیم سے بھارتی مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ اسی طرح برما میں مسلمانوں کے گھروں پر دھاوا، پکڑ دھکڑ اور بازاروں میں لوٹ مارکے علاوہ عورتوں، بچوں اور بوڑھوں سمیت پوری آبادی کو زودوکوب اور ماردھاڑ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔