دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے : رانا محمد اقبال

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاںنے کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے،دہشت گردی کا جڑسے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی ہوٹل میں" پرامن پاکستان کانفرنسـ"سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔