حکومت بجٹ میں دور رس اصلاحات کا نفاذ کرے : قومی کانفرنس

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)حکومت وفاقی بجٹ میں بنیادی ضروریات، تنخواہوں ، پنشنوں میں اضافہ، قومی اداروں کی بہتر کارکردگی اور عوامی خدمات کی موثر فراہمی کے لئے دور رس اصلاحات کا نفاذ کرے آئی ایم ایف و ورلڈ بینک کے دبائو پر نجکاری نہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار قومی کانفرنس بمقام بختیار لیبرہال لاہور میں مقررین نے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔ کانفرنس میں سید تنظیم حسین نقوی ، خورشیداحمد جنرل سیکرٹری ، روبینہ جمیل صدر، اکبر علی خان، اْسامہ طارق ، چوہدری انور ،ساجدکاظمی ، رانا حسن، اکبر علی خان نے کیا ۔آئی اے رحمان سیکرٹری جنرل انسانی حقوق کمیشن نے واضح کیا کہ یہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بجلی، پانی، تعلیم ،صحت، ریلوے، گیس مہیا کرئے - حکومت کا فرض ہے کہ وہ بجلی،گیس، آئل اینڈگیس، سول ایویشن، آئل اینڈگیس، نیشنل بینک کی مجوزہ نجکاری کی بجائے اسے پارلیمنٹ اور سینٹ آف پاکستان میں زیربحث لائے-