حلقہ 108 منڈی بہائوالدین کاضمنی الیکشن : جے یو پی کا مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 108 منڈی بہائوالدین کے ضمنی انتخاب میں اس کے حمایت یافتہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی یقینی ہے، جے یو پی کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر، پیر محفوظ شاہ مشہدی اور علامہ محمد خان لغاری نے مشترکہ بیان میں مسلم لیگ ن کے امیدار ممتاز تارڑ کی حمایت جے یو پی نے اصولی بنیاد پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔