تحریک انصاف لاہور کا اجلاس سیاسی صورتحال پارٹی امور پر تبادلہ خیال

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدور کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز پی ٹی آئی لاہور آفس میں منعقد ہوا جس میں موجودہ سیاسی حالات ڈسکہ کی صورت حال بلدیاتی انتخابات اور پارٹی امور کے حوالے سے باہم صلاح مشورے کئے گئے اور سب نے مل کر کام کرنے کے عزم کے اظہار کرتے ہوئے اس امر پر اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی کی مضبوطی اور پارٹی کا شاندار مستقبل اولین ترجیح ہے۔ سابق صدور نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس غفلت اور نااہلی پر فوری طور پر استعفی دے اور مجر موں کو قرار واقعی سزا دی جائے اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ سابق صدور پارٹی امور سے متعلق متفقہ چارٹر پر صوبائی آرگنائزر چودھری محمد سرور سے ملاقات کریں گے اور انکے سامنے سفارشات رکھیں گے۔