ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں یوم تکبیر پر خصوصی نشست آج ہوگی صدارت رفیق تارڑکرینگے، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ مہمان خاص ہونگے

ایوان کارکنان تحریک  پاکستان میں  یوم تکبیر پر خصوصی نشست آج ہوگی  صدارت رفیق تارڑکرینگے، گورنر پنجاب  رفیق رجوانہ مہمان خاص ہونگے

لاہور (خصوصی رپورٹر) یوم تکبیر کے موقع پر آج جمعرات 28 مئی کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں خصوصی نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن سابق صدر پاکستان اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین محمد رفیق تارڑ کریں گے جبکہ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ مہمان خاص ہوں گے۔ اس تقریب میں ہر سال وزیراعظم نواز شریف باقاعدگی سے شرکت کرتے رہے ہیں۔ اس سال اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث انہوں نے شرکت سے معذرت کی ہے۔ نشست کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔