الیکشن ٹربیونلز: 2 برس میں 4 مرتبہ توسیع، 32 انتخابی عذر داریاں تاحال زیرسماعت

لاہور(آن لائن) عام انتخابات کے بعد دھاندلی کیسز نمٹانے کے لئے بنائے گئے الیکشن ٹربیونل کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں تاہم 4بار توسیع ہونے کے باوجود 32 انتخابی عذرداریاں تاحال زیر سماعت ہیں۔ جبکہ دھاندلی کی تعریف  ہونا ابھی باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق فریقین نے اعلیٰ عدلیہ سے حاصل کئے گئے سٹے آرڈرز کے ذریعے ٹربیونلز کی کارروائی میں خلل ڈالا اور نادرا کی طرف سے انگوٹھوں کی تصدیق جیسے معاملات کی وجہ سے کام میں رکاوٹ ہے۔ انتخابات 2002 اور 2008 کے حوالے سے بھی یہ انکشاف ہوا ہے کہ 23کے قریب عذرداریاں مختلف ہائیکورٹس میں اب بھی زیر التوا ہیں۔ الیکشن 2013ء  میں پنجاب بھر سے سب سے زیادہ 166 انتخابی عذرداریاں دائر ہوئیں۔