یوم تکبیر میاں نواز شریف کی جراتوں کا امین ہے: شیخ اعجاز

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی شیخ اعجاز احمد اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق امیدوار پی پی 137 حافظ عبدالغفار نے یوم تکبیر میاں نواز شریف کی جرا¿توں کا امین ہے۔ ایٹمی پاکستان کی 15 ویں سالگرہ پر میاں نواز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ڈاکٹر مجید نظامی کو پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں خصوصی کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوں نے امید ظاہر کی آبروئے صحافت مجید نظامی نئی نسل کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔