کامونکے: شوہر، ساس کی مار پیٹ سے تنگ خاتون نے 2 بچوں سمیت زہر نگل لیا، ایک جاںبحق

کامونکے (نامہ نگار) شوہر اور ساس کی مار پےٹ سے تنگ آکر تےس سالہ خاتون نے دو کمسن بچوں سمےت زہرےلی گولےاں نگل لےں، چار سالہ بچہ ہسپتال مےں دم توڑ گےا جبکہ ماں اور دوسرے بےٹے کی حالت تشوےشناک بتائی جا رہی ہے، تولےکی روڈ محلہ مغل پورہ کے محمد جمےل کی وٹہ سٹہ کی شادی آٹھ سال قبل شمائلہ بی بی سکنہ اےمن آباد سے ہوئی جس سے اس کے دو بےٹے تھے کچھ عرصہ قبل شمائلہ کے بھائی نے جمےل کی بہن کو طلاق دے دی جس کا جمےل کی والدہ کو رنج تھا۔ جمےل کی والدہ نے اس کی دوسری شادی کروا کر شمائلہ بی بی کو طلاق دےنے کا کہا لےکن وہ اپنے دو بچوں کی محبت مےں اسے طلاق دےنے کو تےار نہ تھا، ماں کے کہنے پر شمائلہ بی بی کی روزانہ مار کٹائی کرتا رہتا تھا، گذشتہ روز شمائلہ نے اپنے بےٹوں سمےت زہرےلی گولےاں کھا لےں جنہےں تشوےش ناک حالت مےں مےو ہسپتال منتقل کر دےا گےا جہاں پر چار سالہ عادل ہلاک ہو گےا جبکہ دوسرے بےٹے اور شمائلہ بی بی کی حالت خطرے مےں بےان کی جاتی ہے۔