پنجاب اسمبلی: خواتین کیلئے مخصوص نشستوں میں سے 57مسلم لیگ (ن) کو ملیں گی

لاہور+ اسلام آباد (خبرنگار+ ایجنسیاں) پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی صرف دو نشستیں حاصل کرنے والی ضیا لیگ کو صوبائی اسمبلی کی خواتین کی ایک مخصوص نشست مل جائے گی جبکہ 20نشستیں جیتنے والی تحریک انصاف کو 5، 246نشستوں پر کامیاب ہونیوالی مسلم لیگ (ن) کو 57، 7نشستیں جیتنے والی ق لیگ کو 2اور 6نشستیں پانے والی پیپلزپارٹی کو بھی صرف ایک سیٹ مل سکے گی۔ اقلیتوں کی 8میں سے 7نشستیں مسلم لیگ (ن) اور ایک تحریک انصاف کو ملے گی۔ پنجاب سے قومی اسمبلی کی 35مخصوص نشستوں میں سے 32مسلم لیگ (ن) کو ملیں گی۔ 8نشستیں جیتنے والی تحریک انصاف کو دو نشستیں ملیں گے جبکہ باقی ایک مخصوص نشست کیلئے پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے درمیان ٹاس پر فیصلہ ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر نئی فہرست جاری کردی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں جنرل نشستیں زیادہ تعداد میں جیتنے کے بعد خواتین کی مخصوص نشستیں بھی بڑھ گئی ہیں جس کے بعد پرانی فہرست میں ترمیم کرکے نئے نام شامل کئے گئے ہیں جن میں زہرہ ودود فاطمی، صبیحہ نذیر،عامرہ خان ،شکیلہ لقمان ، عاصمہ ممدوٹ، شازیہ فاطمہ خواجہ ، مریم اورنگزیب،فلس عظیم شامل ہیں۔ خیبر پی کے اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں تقسیم کر دی ہیں۔ تحریک انصاف کو 10، جمعیت علماءاسلام اور (ن) لیگ کو 3-3 نشستیں ملیں گی جبکہ اقلیتوں کی مخصوص سیٹیں تحریک انصاف و جمعیت علمائے اسلام اور (ن) لیگ کو ایک ایک ملے گی۔ الیکشن کمشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن نے خیبر پی کے اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں تقسیم کر دی۔ مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام کو ایک ایک نشست دی جائے گی۔
مخصوص نشستیں