پاکستان اور مسلم لیگ ن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، نومنتخب ممبران اسمبلی کا عزم

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے نومنتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا مقامی شادی ہال میں اجتماع سیاسی میلے کی شکل اختیار کرگیا۔ منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکبادیں سمیٹتے رہے۔ نومنتخب ممبران اسمبلی نے عہد کیا کہ پاکستان اور مسلم لیگ ن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں دن رات کام کریں گے۔ اس موقع پر حمزہ شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک، شیخ روحیل اصغر، خواجہ عمران نذیر، وحید گل، ملک وحید، بلال یٰسین سمیت لگ بھگ تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی موجود تھے۔