پاکستان آگہی پروگرام اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ نجف بوائز ہائی سکول‘ گلبرگIII- کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول برائے طالبات سمن آباد، سٹی ڈسٹرکٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ رسول پارک مزنگ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جی ٹی روڈ‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کچا باغ باغبانپورہ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز جونیئر مڈل سکول ویونگ فیکٹری شاہدرہ اور گورنمٹ بوائز مڈل سکول فرخ آباد شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 750 تھی۔