میاں نواز شریف کی محبت سے قومیت پرست بھی قوم دھارے میں آ گئے

لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما اور سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ چاروں صوبوں کے سنجیدہ سیاستدان میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہو گئے۔ 28 مئی استحکام پاکستان کے دفاع کیلئے سردھڑ کی بازی لگانے کیلئے تجدید عہد کرنے کا دن ہے۔ میاں نوازشریف کی محبت سے قوم پرست بھی قومی دھارے میں آگئے ۔ وہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمااقبال سندھو کی صدارت میں یوم تکبیر کے سلسلہ میںایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اقبال سندھو نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ سیاستدان اورسابق وزیراعظم میرظفر اللہ جمالی کی نامزدوزیراعظم میاں نوازشریف کے ساتھ لاہورمیں ہونیوالی حالیہ ملاقات اوران کااپنے رفقاءسمیت باضابطہ طورپرمسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت بلوچ رہنماﺅں اورعوام کوساتھ لے کرچلے گی۔