مسلم لیگ ن سے بات چیت چل رہی ہے وزارتوں کی ڈیمانڈ ڈس انفارمیشن ہے: جے یو آئی

لاہور (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے جے یو آئی کی جانب سے وزارتوں یا کمیٹیوں کی ڈیمانڈ ڈس انفارمیشن ہے جے یو آئی نے ن لیگ کے سامنے ترجیحات رکھ دی ہیں، یہ بات مذاکراتی کمیٹی کے رکن ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اور پارٹی ترجمان مولانا محمد امجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔