ماجد ظہور اور بلال یٰسین کے اعزاز میں یوسی 80 سنت نگر کے کارکنوں کا استقبالیہ

ماجد ظہور اور بلال یٰسین کے اعزاز میں یوسی 80 سنت نگر کے کارکنوں کا استقبالیہ

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن سنت نگر یوسی 80 کے پرانے کارکنوں کی طرف سے منظور مانی کی رہائش گاہ پر پی پی 139 اور پی پی 140 کے ایم پی ایز بلال یٰسین اور ماجد ظہور کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں سینئر ترین مسلم لیگی رہنماﺅں عارف قریشی، خواجہ شہزاد، منظور مانی، افتخار علی شاہ، عفی ملک، حاجی طلعت، خلیل اوپل، شہاب بشارت، نومی ملک، میاں عمر عزیز، محسن عرفان، فیضان منظور مانی، میاں ضیاءالدین، عمران رشید اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر منظور مانی نے نومنتخب ارکان اسمبلی کو مبارک باد دی۔