قوم نے مسلم لیگ (ن) کو بھاری ذمہ داری سونپی ہے : احسن اقبال

لاہور (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم نے ان کی جماعت کو بہت بڑی ذمہ داری دی ہے مسلم لیگ ( ن) انشااللہ قوم کے تمام مسائل حل کرےگی۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں مسلم لیگ (ن) لائزرونگ کے زیراہتمام تقریب سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں 11مئی کوخودکش بمبار پولنگ سٹیشن پر حملہ کرسکتا تھا دہشتگردی کے خطرہ کے باوجود بڑی تعداد میں شہریوں نے ووٹ کاسٹ کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تینوں پارٹیوں کا مقابلہ صوبوں میں کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہئے۔ اب حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت اورکارکن کو اپنے اپنے رویے تبدیل کریں۔