سانحہ گجرات، سکول مالک کا 14 روزہ ریمانڈ، کئی شہروں میں گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ

لاہور + گجرات (نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار + ایجنسیاں) کنجاہ پولےس نے سانحہ گجرات کے اےک اور ملزم اور نجی سکول کے مالک شفقت محمود کو گرفتار کر کے مقامی عدالت مےں پےش کر دیا۔ عدالت نے ملزم کو جوڈےشل رےمانڈ پر 14 روز کےلئے جےل بھےج دےا ملزم نے حوالات میں بتایا کہ اس کا اس واقعہ سے تعلق نہےں مرنےوالے مجھے اپنے بچوں کی طرح عزےز تھے تاہم واقعہ پر دلی افسوس ہے دوسری جانب ڈی سی او گجرات نے سےکرٹری آر ٹی اے محسن اور موٹر وہےکل اےگزمےنر فرخ سہےل کو معطل کر دےا جبکہ واقعہ کے بعد گذشتہ روز ٹرےفک پولےس نے ڈی سی او کی ہداےت پر پٹرول کےن پر چلنے والی گاڑےوں کےخلاف کرےک ڈاﺅن کیا اور 100 گاڑےاں تھانوں میں بند کر دیں جبکہ بعض سے کےن اتار دی گئیں۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق متاثرہ ویگن میں پٹرول کے دو کین رکھے تھے۔ ایک سے گاڑی کو فیول دیا جا رہا تھا۔ دوسرا سکول کے جنریٹر کے لئے منگوایا گیا تھا۔ دریں اثناءویگن میں آتشزدگی کے باعث ٹےچر سمےت جاں بحق ہونےوالے 15 بچوں کے گھروں پر تےسرے روز بھی صف ماتم بچھی رہی، بےشتر بچوں کے گھروں پر گذشتہ روز ان کی روح کے اےصال ثواب کےلئے قرآن خوانی کی گئی جہاں پر خواتےن دھاڑےں مار کر روتی رہیں۔ مختلف سےاسی، سماجی، سرکاری شخصےات نے ان کی رہائشگاہوں کے دورے کر کے غم کی ان گھڑےوں مےں ان سے دکھ و افسوس کا اظہار کےا۔ اُن مےں تحرےک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری، مسلم لےگ (ن) کے نومنتخب ممبران اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان ، نوابزادہ حےدر مہدی، نوابزادہ طاہر الملک، ڈی آئی جی ٹرےفک چودھری تبسم رانجھا، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لےاقت بلوچ شامل ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے اس سانحہ کی شہیدہ خاتون ٹیچر سمیعہ نذیر کے کردار کو خاص طور پر سراہا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قوم کی اس عظیم بیٹی کو حکومتی سطح پر کوئی سول ایوارڈ دیا جائے۔ علاوہ ازیں منڈی بہا¶الدین سے نامہ نگار کے مطابق سانحہ گجرات کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح منڈی بہاﺅالدین کی انتظامیہ اور پولیس متحرک ہو گئی اور شہرکے مختلف چوکوں میں ناکے لگا کر سکول سے چھٹی کر کے بچوں کو گھر لے کر جانے والی تین سکول بسوں سمیت درجنوں ویگنوں کو پکڑ لیا اور بچوں اور اساتذہ سمیت تھانہ سٹی میں منتقل کر دیا۔ معصوم بچے شدید گرمی اور حبس سے نڈھال ہو گئے اور ان کے اساتذہ کی حالت قابل دید تھی لیکن کسی بھی سرکاری افسر کو ان پر ترس نہ آیا، ایک بس میں سوار دو معصوم بچے گرمی کی شدت سے بے ہوش ہو گئے۔ دریں اثناءفیصل آباد میں سٹی ٹرےفک پولےس کی جانب سے مسافر بردار گاڑےوں مےں اضافی اور غےر معےاری سی اےن جی سلےنڈر لگانے پر 356 گاڑےوں کو اےک ہی دن مےں اےک لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ کےا گےا۔ اسی طرح اضافی فےول کےن رکھنے والی 31 گاڑےوں کے خلاف کارروائی کی گئی جنہےں 15 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈی سی او نجم احمد شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصل آباد میں اوگرا سے منظور شدہ ورکشاپ کی طرف سے سی اےن جی سلنڈر کی تصدےق کے ”انسپکشن سٹکر“ کی حامل پبلک ٹرانسپورٹ گاڑےوں کو فزےکل انسپکشن کے بعد ہی مکےنےکل فٹنس سرٹےفکےٹ جاری کےا جائے گا۔ ادھر پولیس نے لاہور میں کھلے عام پٹرول بیچنے اور گاڑیوں کی فٹنس برقرار نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کر کے درجنوں افراد کو گرفتار اور 193 کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ شہر میں ناقص ایل پی جی اور سی این جی سیلنڈرز استعمال کرنے، کھلا اور غیر معیاری پٹرول بیچنے اورگاڑیوں کی فٹنس برقرار نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ گوجرانوالہ ریجن میں ٹریفک پولیس نے لوکل روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے گیس سلنڈرز اور فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنا شروع کر دیے۔ پنڈی بائی پاس، چند دا قلعہ، سیالکوٹ بائی پاس اور شہر کی مختلف شاہراہوں پر پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی جہاں سے گزرنے والی ہر گاڑی کو روک کر گیس سلنڈر سمیت اس کی فٹنس چیک کی گئی۔
پکڑ دھکڑ