بجلی کے بدترین بحران نے تجارت، صنعت اور زراعت کا پہیہ جام کردیا: لیاقت بلوچ

بجلی کے بدترین بحران نے تجارت، صنعت اور زراعت کا پہیہ جام کردیا: لیاقت بلوچ

 لاہور (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ ملک میں غریبی ختم کرنے کی بجائے غریبوں کا مذاق اڑاتا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی غریب گھرانوں کے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے۔ بجلی کے بدترین بحران نے تجارت، صنعت اور زراعت کا پہیہ جام کردیا ہے۔ بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ نوجوانوںکی بے روزگاری والدین کے لئے روگ بن گیا ہے۔ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے اگرحکمرانوں نے نوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کیا تو ملک انقلاب، سونامی، تبدیلی کی بجائے سول نافرمانی، انارکی کا شکار ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال ٹاﺅن میں شباب ملی این اے 126 کے صدر عامر بٹ کی طرف سے نوجوانوں کے اعزاز میں ناشتہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احمد سلیمان بلوچ، عابد میر، عامر بٹ، نبیل بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔