ایٹمی دھماکے کرکے نواز شریف نے بھارت کی تھانیداری کا خواب بکھیر دیا: ناصر اقبال

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سابق میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد ناصر اقبال خان، محمد رضا ایڈووکیٹ، عامر نواب خان نے کہا ہے کہ بلا شبہ یوم تکبیر پاکستانیوں کیلئے یوم افتخار ہے جبکہ میاں نواز شریف سرمایہ افتخار ہیں۔ میاں نواز شریف نے بھارت کی دھمکیوں کا جواب چھ دھماکوں سے دیا۔ اور بھارت کی تھانیداری کا خواب چکنا چور کر دیا۔