ایمانداری سے فرائض انجام دئیے ‘ لوڈ شیڈنگ سے منتخب نمائندے نمٹیں گے: نجم سیٹھی

ایمانداری سے فرائض انجام دئیے ‘ لوڈ شیڈنگ سے منتخب نمائندے نمٹیں گے: نجم سیٹھی

لاہور (این این آئی) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں سفیر کی حیثیت سے نہیں جا رہے اور نہ ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے، میں نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے انتہائی ایمانداری اور غیر جانبداری سے فرائض سرانجام دیئے ہیں اور یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ نگران وزیر اعلیٰ کے لئے میرا نام پیپلز پارٹی نے پیش کیا تھا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اس سے اتفاق کیا۔ امید ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نمٹیں گے کیونکہ ان کے ایجنڈے میں لوڈشیڈنگ کے بحران سے نمٹنا سرفہرست ہے۔ وہ الحمراءہال میں دوسری قومی فوٹوگرافک آرٹ نمائش کے افتتاح پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فوٹو گرافک انتہائی زبردست فن ہے تاہم بدقسمتی سے پاکستان میں فوٹو گرافی آرٹ سے سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا۔ دریں اثناءنگران وزیر اعلیٰ نے فیصل چوک، شاہراہ قائداعظم میں سولر ٹریفک سگنلز کے لئے لگائے گئے سولر پینل کے سوئچ روم کا بٹن دبا کر نئے سسٹم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ سولر پینل کی تنصیب سے لوڈشیڈنگ کے دوران بھی ٹریفک اشارے کام کرتے رہیں گے۔