انٹیل پاکستان کی جانب سے ننھے بچوں کے لئے انٹرایکٹو ٹیکنالوجی سیشن

انٹیل پاکستان کی جانب سے ننھے بچوں کے لئے انٹرایکٹو ٹیکنالوجی سیشن

لاہور (پ ر) انٹیل پاکستان نے ننھے بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن منعقد کیا۔ سیشن کا مقصد اس بات پر توجہ مرکوز کرانا تھا کہ کس طرح ٹچ جنریشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکتی ہے اور کس طرح اس کے ان کی زندگیوں پر مثبت اثرات پڑتے ہیں۔ ”ننھے بچے اور ٹیکنالوجی“ کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس تقریب کو کڈز کلب میں ایک معلوماتی اور پرسکون ماحول میں منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرنے والے ماہرین کے پینل میں ماہرنفسیات مہوش آغا، کنٹینٹ مارکٹر، سوشل میڈیا ٹریز اور مصنف سلمہ جعفری اور ٹوفی ٹی وی کی چیف ریپر رابعہ غریب شامل تھے۔