آج دن 2 بج کر 18منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

سرگودھا (اے پی پی) آج منگل کو دن 2 بج کر 18منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ دن 2 بج کر 18 منٹ پرمسلمان قبلے کی صحیح سمت متعین کر سکتے ہیں۔اس مقصد کے لئے زمین میں ایک عموداً بانس گاڑھ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں اور دن 2بج کر 18منٹ پر اس کے سائے پر خط کھینچ دیں ۔یہی خانہ کعبہ کا سیدھا رخ ہوگا اور لوگ اس کا تعین کرکے اس طرف منہ کرکے نماز ادا کرسکتے ہیں۔
سورج /خانہ کعبہ