سیاسی جماعتیں مسائل حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں ، ثروت اعجاز قادری
لاہور ( سپیشل رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے سیلاب متاثرین کی بحالی اور عوامی مسائل کو حل کرنےکی طرف توجہ دیں ،سیلاب و بارشوں سے متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر خیمہ بستیاں بناکر دی جائیں ۔عوام مشکل میں ہیں اور سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف عمل ہیں ،حکومت سندھ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ہونیوالے نقصانات کے بچاﺅ کےلئے عملی اقدامات کرئے ۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت نے سیلاب اور بارشوں کی وارننگ ملنے کے باوجود دریائے سندھ سے متصل سینکڑوں گاﺅں کو محفوظ بنانے کےلئے اقدامات نہیں کئے جو سوالیہ نشان ہے۔