مودی حکومت پاکستان پر آبی حملوں سے باز رہے ، اشرف جلالی
لاہور( سپیشل رپورٹر) سربراہ تحریک صراط ِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ مودی حکومت پاکستان پرآبی حملوں سے باز رہے ،پاکستان میں سیلاب اور تباہی کا ذمہ دار بھارت ہے۔ ملک کے عوام سیلاب متاثرین کی امدا د کےلئے دل کھول کر عطیات دیں ۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے سن لیں ان کی آنکھیں سلامت نہیں رہیں گی ۔کارکنان سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کےلئے ریلیف کیمپ لگائیں ۔