یونائیٹڈ فیشن ویمن اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے مابین ایم او یو پر دستخط
لاہور( لیڈی رپورٹر )خواتین آبادی کا نصف حصہ ہیں انہیں تعلیم اورمعاش کے مساوی مواقع فراہم کئے بغیرکوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ ویمن ڈویلپمنٹ میں لاہورکالج یونیورسٹی کاکردارنمایاںہے ۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار گذشتہ روزیونائٹڈ نیشن ویمن اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے مابین ایم او یو پر دستخط کی تقریب میںخطاب کے دوران کیا۔مقررین میں وزیربرائے ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین، وائس چانسلر ڈاکٹرصبیحہ منصور، بینظیربھٹوچیئرکی انچارج منزہ ہاشمی ودیگرشامل تھیں۔مقررین نے کہاکہ تعلیم کے ذریعے ہی خواتین کی خود مختاری اور ترقی کا خواب پورا کیا جا سکتا ہے وائس چانسلر ڈاکٹر صبیحہ منصور کی زیرقیادت لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اس وقت 12ہزار طالبات کی انرولمنٹ سے ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی بن گئی ہے۔ایم او یو پر وائس چانسلر ڈاکٹر صبیحہ منصور اور یونائٹڈ نیشن ویمن کے کنٹری منیجر جمشید قاضی نے دستخط کئے۔