چلڈرن ہسپتال طرز کا ادارہ پورے بھارت میں نہیں : نیلم موہن

لاہور(کامرس رپورٹر) چلڈرن ہسپتال کی طرز کا بچوں کاواحد ہسپتال پورے بھارت میں موجود نہیں، چلڈرن ہسپتال آکر خوشی ہو تی ہے ۔سیاسی سپورٹ سے ہی پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ کی سہولت میسر آسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارمیڈیانٹا دی مڈ سٹی ہسپتال گڑ گاﺅں ہریانہ کے شعبہ پیڈیاٹرک لیور ٹرانسپلانٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نیلم موہن نے چلڈ رن ہسپتال میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔وہ آج لاہور میں ہو نےوا لی عالمی پیڈیاٹرک کانفرنس میں بھی شرکت کر یں گی ۔