پی آئی اے نے لندن جانیوالوں کیلئے خصوصی رعایتی پیکیج متعارف کرادیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز (پی آئی اے) نے اپنے صارفین کیلئے خصوصی رعایتی پیکیج متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت انہیں لندن کا ریٹرن ٹکٹ محض 430 برطانوی پائونڈ (تقریباً 68 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ سہولت اکانومی کلاس کیلئے دستیاب ہے جو پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر حاصل کی جاسکتی ہے۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کو اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے ٹکٹیں 31 مارچ سے پہلے خریدنا ہوں گی جبکہ ان ٹکٹوں کے ساتھ رواں سال 30 جون تک سفر کیا جا سکے گا۔