پنجاب حکومت کے 4افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت نے 4افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں مظفر محمود ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو کو ٹرانسفر کرکے ممبر کالونیز لگایا گیا ، فلائٹ لیفٹیننٹ ( ر) محمد صدیق شیخ ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو کو ٹریننگ کورس میں شرکت کیلئے او ایس ڈی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں وہ کورس کی تکمیل پر ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کریں گے رانا محمد ارشاد ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت کو ٹریننگ کورس میں شرکت کیلئے او ایس ڈی، اعجاز الحق کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت لگایا گیا ہے۔