پنجاب ایگزامینیشن کمشن کے تحت آٹھویں جماعت کے امتحانات آج سے شروع ہونگے

لاہور ( این این آئی) پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت آٹھویں جماعت کے امتحانات آج شروع ہوں گے جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ترجمان پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی مطابق آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوں گے جس کیلئے صوبے بھر میں پانچ ہزار سینٹرز قائم کردئیے گئے ہیں۔ 25لاکھ سے زائد طلبہ آٹھویں جماعت کے امتحانات میں حصہ لیں گے۔ ڈیٹ شیٹ کے مطابق آٹھویںجماعت کا سائنس کا پہلا پرچہ آج دو پہر 2 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک ہوگا۔