پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے جوڑے کو 8، 8 سال قید اور جرمانہ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بیرون ملک سے آنیوالی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے جوڑے کاشف اور سونیا کو جرم ثابت ہونے پر 8، 8 سال قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق سونیا کے رشتہ دار بیرون ملک سے پاکستان آرہے تھے۔ سونیا نے کاشف سے کہا کہ اگر یہ پاکستان آگئے تو ہماری شادی ممکن نہیں ہوگی جس پر انہوں نے باہمی مشورے سے بیرون ملک سے آنیوالی پرواز میں بم کی جھوٹی کال چلادی جسے پولیس نے فون نمبر سے ٹریس کرکے انہیں گرفتار کر کے تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کیا۔گذشتہ روز فاضل عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔