نشتر کالونی، ڈاکوئوں نے 13لاکھ کے طلائی بسکٹ، بند روڈ پر رکشہ چھین لیا، ڈرائیور زخمی

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر ڈرائیور کو فائرنگ کر کے زخمی کرکے رکشہ چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے باغبانپورہ بند روڈ پر اختر سے موٹرسائیکل رکشہ چھیننے کے بعد اسے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور رکشہ لے کر فرار ہوگئے ۔ ڈاکوؤں نے نشتر کالونی کماہاں روڈ پر شہباز سے13لاکھ مالیت کے سونے کے بسکٹ، سول لائن میں دربار بابا عنائت شاہ کے قریب عاطف سے 7 لاکھ روپے مالیت پرائز بانڈز، سمن آباد این بلاک میں ریاض اور اس کی فیملی سے5 لاکھ روپے مالیت، فیکٹری ایریا ستارہ کالونی میں ارشد کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت، اقبال ٹائون جہانزیب بلاک میں سرفراز اور فیملی سے89 ہزارروپے، ساندہ ڈی بلاک میں سرفراز اور اسکی فیملی سے 91ہزار کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان ، نواب ٹائون ایم بلاک میں واقع انٹرنیٹ ٹاور سے 20 بیٹریاں، چوہنگ میں واقع ریسٹورنٹ سے70 ہزار باغبانپور ہ میں واقع میٹریل سٹور سے 1ہزار،گجر پو رہ کرول گھاٹی پر واقع ندیم کے موبائل سٹور سے 48 ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ شرقپور روڈ پر واقع عامر کی دکان سے 45 ہزارروپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ حاجی پورہ میں مبین سے 45 ہزارروپے اور موبائل فون، ستوکتلہ خیابان جناح میں یعقوب سے 52 ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ گندا نالہ کے قریب ریاست سے 13ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔