ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی، ٹرسٹ کا خسارہ30 مئی تک ختم ہو جائےگا: صدیق الفاروق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ادارہ کو کرپشن سے پاک کر کے منافع بخش بنانے، بابا گورو نانک یونیورسٹی کے قیام سمیت اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کا عزم کر رکھا ہے اور 30 مئی تک ٹرسٹ بورڈ کا خسارہ ختم ہو جائے گا۔ بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کا واپس اپنے وطن جا کر ہمارے انتظامات کی تعریف کرنا قابل فخر عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی واقلیتی امور کے اجلاس میں کیا۔