محکمہ زراعت و عشر پنجاب نے اپنی ویب سائٹ لانچ کر دی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)محکمہ زکوۃ و عشر پنجاب نے اپنی ویب سائٹ لانچ کردی ہے جس پر مستحقین کی رہنمائی کے لیے تمام معلومات اور طریقہ کار فراہم کردیا گیاہے۔ویب سائٹ پر محکمہ کے قواعد و ضوابط اور درخواست فارم کے علاوہ 24ہزار مقامی زکوۃ کمیٹیوں کے کوائف فراہم کردئیے گئے ہیں جبکہ سکالر شپ ، گزارا الائونس ، بلائنڈ فنڈ، میرج گرانٹ اور دیگر ہر قسم کی امداد کی اہلیت کا طریقہ کار اور فارمز ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیے جاسکیں گے۔صوبائی وزیر زکوۃ و عشر ملک ندیم کامران نے یہ بات گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر زکوۃ کے دفتر میں محکمہ کی ویب سائٹ کی لانچنگ اور افسران کی تربیتی ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔