لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی آڑ میں مساجد کمیٹیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے: سنی مجلس عمل

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی مجلس عمل کی اپیل پر ملک بھر میں یوم تحفظ ناموسِ رسالت منایا گیا۔ جمعہ کے اجتماعات میں علماءنے تحفظ ناموس رسالت کے موضوع پر خطابات کیے۔ سنی مجلس عمل کے چیئر مین پیر محمد افضل قادری، پیر سید مظہر سعید کاظمی، ڈاکٹر محمد آصف اشرف جلالی، قاری محمد زوار بہادر، علامہ حافظ خادم حسین رضوی، ثروت اعجاز قادری، پیر سید محفوظ مشہدی، علامہ احمد علی قصوری اور دیگر نے مختلف مقامات پر جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پرحاصل کیا گیا تھا۔ توہین انبیائ، توہین اہل بیت اور توہین صحابہ کرنے والوں کیلئے اس ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ عالم اسلام کے حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر توہین انبیاءپر قانون سازی کروائیں۔ اس موقع پر حکمرانوں نے مطالبہ کیا گیا کہ لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی آڑ میں مساجد کمیٹیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔