لاہور پولیس نے ہارس اینڈ کیٹل شو کی سکیورٹی کیلئے 5کروڑ روپے طلب کر لیے

لاہور (خصوصی رپورٹر) ودزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے عوام کی تفریح کے لیے میلوں ٹھیلوں کا اہتمام کرنے کی ہدایت کے بعد میاں حمزہ شہباز ایم این اے کی سربراہی میں کمیٹی نے موسم بہار میں لاہور کے فورٹریس سٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس سکیورٹی کے ایس پی کی جانب سے آئی جی پولیس پنجاب کو چٹھی بھجوائی گئی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ دس ہزار پولیس افسروں اور اہلکاروں کو لگایا جانا ہے جس پر 5 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔