فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے مذہبی قیادت کی مشاورت سے قانون سازی کی جائے: امجد خان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ اسلام کے پیغام محبت عام کر نے کی ضرورت ہے اسی سے امت میں اتحاد پیدا ہو گا ،فرقہ واریت ملک کے لیئے زہر قاتل ہے اس کے مستقل خاتمے کے لیئے ضروری ہے کہ مذہبی قیادت سے مشاورت کر کے قانون سازی کی جا ئے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔ اس موقع پرمو لا نا سیف الدین سیف،حافظ اشرف گجر،قاری نذیر احمد،صاحبزادہ ابوبکر فہیم،محمد افضل خان اور دیگر مو جو د تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں علیحدگی کی تحریک کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ جے یو آئی اور اس طرح خیبر میں بھی ہر سازش کا مقابلہ جے یو آئی کر رہی ہے۔