طالبات میں منشیات کا استعمال لمحہ فکریہ ہے: پروفیسر شہناز ستار

لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈگری کالج برائے خواتین چائنہ سےکم کی پرنسپل پروفیسرشہنازستارنے کہاہے کہ طالبات میں منشیات کے استعمال کے رجحان میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے مائیں منشیات کیخلاف آگاہی پیداکرنے میں کرداراداکریں۔ وہ منشیات کے خلاف آگاہی پروگرام کے حوالے سے ڈرگ ایڈوائیزری ٹریننگ کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہاکہ خواتین منشیات کی روک تھام میں کرداراداکریں۔